ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کارکنان نے راجستھان انچارج اجے ماکن کا کیا پرجوش استقبال

کانگریس کارکنان نے راجستھان انچارج اجے ماکن کا کیا پرجوش استقبال

Mon, 31 Aug 2020 21:51:25    S.O. News Service

جئے پور،31؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور راجستھان انچارج اجے ماکن تقرری کے بعد پہلی مرتبہ راجستھان پہنچے جہاں کانگریس کارکنان نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اجے ماکن جب راجستھان دفتر پہنچنے والے تھے اس سے قبل سینکڑوں مقامات پر پارٹی کارکنان نے جمع ہو کر ان کا استقبال کیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اجے ماکن کو ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنی گاڑی روکنی پڑی اور اتر کر انھوں نے کچھ دوری تک پیدل بھی سفر کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ جگہ جگہ ہزاروں کی تعداد کانگریس کارکنان جمع تھے جو اجے ماکن کو راجستھان کا انچارج بنائے جانے پر مبارکباد پیش کر رہے تھے۔ اس موقع پر اجے ماکن نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ وہ متحد ہو کر پارٹی کو مضبوط بنائیں اور کانگریس قومی صدر سونیا گاندھی و راہل گاندھی کے ساتھ مل کر سب کو عزت دیتے ہوئے ساتھ چلنے کا عزم کریں۔ کانگریس کارکنان اس دوران 'سونیا گاندھی زندہ باد'، 'راہل گاندھی زندہ باد' اور 'اجے ماکن زندہ باد' کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔


Share: